مصیبت زدہ لوگوں کی قانونی امداد

سیاسی پناہ اور پناہ گزین کا درجہ

سیاسی پناہ اور پناہ گزین کی درجہ امریکہ میں دستیاب مصیبت زدہ لوگوں کی قانونی امداد کی چند اہم ترین وضع میں سے ہیں۔ یہ اُن افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جو نسل، مذہب، قومیت، کسی خاص سماجی گروہ کی رُکنیت، یا سیاسی رائے کی بنیاد پر ظلم و ستم کا شکار ہو چکے ہیں یا اُنہیں ڈر ہے کہ وہ ظلم و ستم کا شکار ہوں گے۔ اگرچہ سیاسی پناہ اور پناہ گزین کا درجہ دونوں ہی تحفظ کے ایک جیسے بین الاقوامی اصولوں پر مبنی ہیں، مگر ان کی درخواست کا عمل اور تقاضے مختلف ہوتے ہیں۔

سیاسی پناہ کی درخواست وہ افراد کرتے ہیں جو پہلے سے ہی امریکہ میں موجود ہوتے ہیں یا امریکہ کی سرحد یا داخلے کے مقام پر داخلے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ پناہ گزین کا درجہ عام طور پر وہ افراد حاصل کرتے ہیں جو اپنے وطن اور ساتھ ہی ساتھ امریکہ سے باہر موجود ہوتے ہیں۔ اس عمل میں عموماً اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے سہولت فراہم کی جاتی ہے جہاں لوگوں کو امریکہ کے ریفیوجی ایڈمیشن پروگرام کا حوالہ دیا جاتا ہے۔

سیاسی پناہ اور پناہ گزینی کی درخواستوں کے پیچیدہ مراحل سے نمٹنے کے لیے صرف قانونی مہارت ہی کافی نہیں ہوتی؛ اس کے لیے انسانی امدادی اصولوں کی گہری سمجھ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔Envoy Immigration ان دشوار مراحل سے گزرنے میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے وقف ہے اور ہر قدم پر معاونت اور وکالت فراہم کرتی ہے۔

رعایتیں

امریکہ کے قوانین امیگریشن کے میدان میں رعایتیں عدم دخول کے اُن مختلف مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جن کا سامنا تارکین وطن کو ہوسکتا ہے۔ یہ رعایتیں، جو درحقیقت قانونی استثنیات ہوتی ہیں، بہت سے ایسے حالات کے لیے حاصل کی جا سکتی ہیں جہاں کسی فرد کو عموماً امریکہ میں داخلے یا رہائش سے روک دیا جاتا ہے۔

Envoy Immigration میں، ہم رعایتوں سے متعلقہ درخواستوں کی پیچیدہ تفصیلات سے نمٹنے میں ماہر ہیں۔ ہماری ٹیم امیگریشن کے قوانین کی گہری سمجھ رکھتی ہے تاکہ عدم دخول سے متعلقہ دشواریوں سے نمٹنے میں مؤکلان کی مدد کی جا سکے۔ ہم معاملے کے ابتدائی تجزیے سے لے کر رعایت کی درخواست کے آخری مراحل تک پورے عمل کے دوران یہ یقینی بناتے ہوئے جامع معاونت فراہم کرتے ہیں کہ ہر مرحلے کو ہمارے مؤکلان کی مخصوص ضروریات کے مطابق توجہ اور درستگی کے ساتھ منظم کیا جائے۔

رعایت حاصل کرنے کا عمل پیچیدہ ہے اور اس کے لیے امیگریشن کے قوانین اور پالیسیوں کی مکمل فہم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں تفصیلی درخواستیں تیار کرنا، مضبوط ثبوتوں کے ساتھ دعووں کی توثیق کرنا، اور کئی معاملات میں، امیگریشن کے مختلف اداروں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی شامل ہے۔

رعایتیں متعدد سیاق و سباق میں لاگو ہوتی ہیں،

VAWA درخواستیں

1994 میں کانگریس کی جانب سے نافذ کردہ خواتین پر تشدد کا ایکٹ (The Violence Against Women Act – VAWA)گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والے مظلوموں کو قانونی امیگریشن کے حصول کے لیے ایک انتہائی اہم راستہ فراہم کرتا ہے۔ یہ قانون اُن مشکل حالات کا اعتراف کرتا ہے جن کے تحت مظلوموں کو اپنی امیگریشن کی اسپانسرشپ کے لیے خود پر ظلم کرنے والوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ VAWA کی درخواستیں اُن افراد کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ وہ آزادانہ طور پر قانونی حیثیت کے لیے درخواست دیں، اس طرح یہ اٗن کی امیگریشن کے سفر پر ظالم کے اختیار کو ختم کر دیتی ہیں۔

VAWA کی ذاتی درخواستیں تشدد سے متاثرہ افراد کی ایک بڑی تعداد کے لیے دستیاب ہوتی ہیں جن میں امریکی شہریوں یا قانونی مستقل رہائشیوں کے ظالم شریکِ حیات یا سابقہ شریکِ حیات، ظالم امریکی شہریوں یا قانونی مستقل رہائشیوں کے بچے، غیر شہری شریکِ حیات جن کے بچے کسی امریکی شہری یا قانونی مستقل رہائشی کے جانب سے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں، اور والدین، سوتیلے والدین اور امریکی شہری کے رضاعی والدین شامل ہیں۔ VAWA کے تحت یہ ذاتی درخواست کا عمل ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے جو مظلوموں کو ظالم کے اثر یا مداخلت کے بغیر، امریکہ میں قانونی حیثیت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

Envoy Immigration میں، ہم حساسیت اور احترام کے ساتھ VAWA کی ذاتی درخواست کے عمل کے ذریعے مصیبت زدگان کی رہنمائی کے لیے پُرعزم ہیں۔

U ویزا اور T ویزا

Envoy میں ہمارا مقصد انسانی اسمگلنگ اور جرائم کے متاثرین کو امریکہ میں وقار اور تحفظ کے ساتھ اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کرنے کے لیے ایک معاون اور محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔

U ویزا، جو سال 2000 کے غیر ملکی خواتین کی حفاظت کے ایکٹ (Battered Immigrant Women Protection Act) کے تحت قائم کیا گیا تھا، سنگین جرائم کا شکار اُن غیر ملکی متاثرین کے لیے تحفظ کی ایک اہم وضع کے طور پر کام کرتا ہے جو ان جرائم کی تحقیقات یا چارہ جوئی میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ویزا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی ترغیب دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ متاثرین کو تحفظ اور سلامتی فراہم کرتا ہے۔ U ویزا حاصل کرنے کے تقاضے سخت ہیں، جو اُن حالات کی سنگین نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں جن سے یہ نمٹتا ہے۔ ویزا کے اس زمرے میں مختلف جرائم، بشمول مگر بغیر کسی حد کے، سنگین حملے، گھریلو تشدد اور جنسی حملے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

T ویزا، U ویزا کی طرح، خاص طور پر انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کو تحفظ اور مدد فراہم کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ ویزا کی یہ قسم اسمگلنگ کی سنگین صورتوں کا شکار ہونے والے لوگوں کو امریکہ میں رہنے اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات کی تحقیقات یا مقدمہ چلانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ T ویزا نہ صرف متاثرین کے تحفظ کے ایک وسیلے کے طور پر کام آتا ہے بلکہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف وسیع تر جنگ میں ایک ہتھیار کے بھی ثابت ہوتا ہے۔

عارضی تحفظ یافتہ کا درجہ (TPS)

امریکہ کے امیگریشن کے قانون میں عارضی تحفظ کا درجہ (TPS) انسانی بنیادوں پر دی جانے والی سہولت ہے جو اُن افراد کو عارضی پناہ فراہم کرتا ہے جن کے ملک قدرتی آفات، جاری مسلح تنازع، یا دیگر غیر معمولی اور عارضی حالات کا شکار ہیں۔ TPS مخصوص ممالک کے شہریوں کو یہ تسلیم کرتے ہوئے ایک مخصوص مدت کے لیے امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے اُن افراد کے لیے اپنے آبائی ممالک واپسی ناممکن یا غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔

محکمہ برائے ملکی سالمیت کے سکریٹری قدرتی آفات (جیسا کہ زلزلے یا سمندری طوفان)، مسلح تنازعات (بشمول خانہ جنگی)، یا دیگر غیر معمولی حالات کا جائزہ لینے کے بعد اُن ممالک کو TPS کے لیے منتخب کرتے ہیں جہاں عارضی طور پر محفوظ واپسی میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس انتخاب کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے، اور ملکی حالات میں تبدیلی کی بنیاد پر TPS کے درجے کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، یہ درجہ دوبارہ دیا جا سکتا ہے یا ختم کیا جا سکتا ہے۔

Envoy Immigration اُن لوگوں کو رہنمائی اور معاونت فراہم کرتی ہے جو TPSکے لیے درخواست دیتے ہیں۔ ہمارے عملے نے دنیا بھر کے شہریوں کی جانب سے TPSکے لیے دی جانے والی درخواستوں پر یہ یقینی بناتے ہوئے کام کیا ہے کہ ہمارے مؤکلان اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوں اور اُن کی درجے کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم امریکہ میں تحفظ اور استحکام کے خواہشمند افراد کے لیے TPS کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور TPS کی درخواست اور تجدید کے پورے عمل کے دوران بھرپور مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کیوبن باشندوں کے لیے امریکہ میں رہائش کا ایکٹ (Cuban Adjustment Act - CAA): کیوبن باشندوں کے لیے ایک راستہ

کیوبن باشندوں کے لیے امریکہ میں رہائش کا ایکٹ (Cuban Adjustment Act – CAA) امریکہ میں رہائش پذیر کیوبن باشندوں کے لیے اپنی حیثیت کو قانونی مستقل رہائشی (LPR) کی حیثیت میں تبدیل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایکٹ امریکہ کی جانب سے کیوبا سے امریکہ کا سفر کرنے والے کیوبن باشندوں کو محفوظ پناہ اور مستقبل کی یقین دہانی فراہم کرنے کے لیے امریکہ کے طویل المعیاد عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ CAA کیوبن باشندوں کو امریکہ میں قانونی مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے ایک آسان عمل پیش کرتا ہے، جو کئی فوائد فراہم کرتا ہے۔

Envoy Immigration میں، ہم اُن کیوبن باشندوں کے لیے امریکہ میں رہائش کے ایکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں جو امریکہ میں نئی زندگی کے خواہشمند ہیں۔ ہماری ٹیم حیثیت میں تبدیلی کے عمل کی پیچیدگیوں سے نمٹنے میں کیوبن باشندوں کی مدد کرنے کے لیے وقف ہے۔ ہم درخواستیں تیار کرنے اور جمع کروانے، داخلے کی اجازت میں رکاوٹ کی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے، اور قانونی مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے ہر مرحلے میں درخواست کنندگان کی رہنمائی کرتے ہیں۔

فوج کے لیے عارضی رہائش کی اجازت: ہماری امریکی مسلح افواج کے ارکان کا احترم

فوج کے لیے عارضی رہائش کی اجازت (Military Parole in Place – PIP) امریکہ میں امیگریشن کی خصوصی دفعہ ہے جو امریکی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والے مرد و خواتین کے تئیں احترام اور تشکر کا اظہار کرتی ہے۔ یہ پالیسی فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور ان کے غیر ملکی عزیز و اقارب کو درپیش انفرادی مشکلات سے نمٹتی ہے۔


عارضی رہائش کی اجازت امریکی فوجی اہلکاروں کے مخصوص غیر ملکی عزیز و اقارب – بشمول شریکِ حیات، بچے اور والدین – کو امریکہ میں عارضی طور پر رہنے کے قابل بناتی ہے، اس بات سے قطع نظر کہ وہ شروعات میں بغیر قانونی حیثیت کے داخل ہوئے ہوں۔ یہ پالیسی فوجی اہلکاروں کو اس بات کا ادراک رکھتے ہوئے اپنے فرائض پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے کہ ان کے پیارے گھر پر محفوظ اور قانونی طور پر تحفظ یافتہ ہیں۔

Envoy Immigration میں، ہم امریکہ کے فوجی اہلکاروں کی خدمات کو انتہائی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم فوج کے لیے عارضی رہائش کی اجازت کی درخواستوں کے حوالے سے خصوصی معاونت فراہم کر کے اِن افراد اور اِن کے اہلِ خانہ کی مدد کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہم اُن لوگوں کے اہلِ خانہ کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں جو ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کی امیگریشن کی ضروریات کو پورا کرنے میں اُن کے وردی میں ملبوس پیاروں کی طرح ہی عہد اور کمال کا مظاہرہ کرنے کے لیے معاونت پیش ہیں۔

مشاورت کا وقت لیں

اپنا امیگریشن کے حصول کا عمل شروع کرنے کے لیے آج ہی Envoy Immigration, PLLC سے رابطہ کریں۔ ہماری پُرعزئم ٹیم آپ کی ایمیگریشن کی ضروریات کی وکالت کے لیے کُلی طور پر وقف ہے۔ ہم اپنی ٹیم کے ارکان کی متعدد زبانوں میں مہارت کے ساتھ اپنی کثیر لسانی صلاحیتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اپنی درخواست کے عمل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شراکت کریں۔ Envoy Immigration, PLLC میں، ہم آپ کو آپ کے امیگریشن کے اہداف کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایمیگریشن کی پیشہ ورانہ اور جامع خدمات پیش کرتے ہیں۔

Scroll to Top